اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ننگ9ہار، پکتیکا، پکتیا، غزنی، لوگر، کنڑ، قندھار، بادغیس، لغمان، فاریاب، قندوز، ہلمند، زابل اور ارزگان صوبوں میں افغان سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بتیس طالبان ہلاک ہو گئے ہیں۔ ان کارروائیوں میں آٹھ طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں۔ افغانستان کی وزارت دفاع نے ان کارروائیوں میں سرکاری فوجیوں کے ممکنہ جانی نقصان کی طرف کوئی اشارہ نہیں کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/169